• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،گھر سانجھا،سیاست مخالفانہ،چوہدری کزن میں جوڑ پڑ گیا

کراچی (الیکشن سیل) گجرات شہر کے قومی اسمبلی حلقہ 69 میں دو کزنز چوہدری پروپز الہٰی اور چوہدری مبشر حسین آمنے سامنے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس لئے ون ٹو ون مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب چوہدری مبشر حسین، چوہدری تجمل حسین کے صاحبزادے ہیں جو کہ چوہدری ظہور الٰہی کے کزن تھے اور دو بار ایم این اے بھی منتخب ہوئے۔ چوہدری مبشر حسین نے گزشتہ الیکشن بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑا اور 64ہزار ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے 78 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ اس مرتبہ بھی خاندان میں صلح کی کافی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ ہو سکی اور اب ایک بار پھر دونوں کزنز آمنے سامنے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے گھر ساتھ ساتھ ہیں اور دیواریں مشترکہ ہیں لیکن سیاست کے میدان میں مخالفت عروج پر ہے۔

تازہ ترین