• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گجرات میں بلاول کو ریلی کی اجازت نہ ملی

پنجاب کے شہر گجرات میں شہری انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کار ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کے مطابق پیپلزپارٹی کو کار ریلی کی اجازت نہیں دی گئی،انتخابی ضابطہ اخلاق کےمطابق ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کار ریلی سیکیورٹی خدشات کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے کل کے جلسے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے،پیپلز پارٹی منظور شدہ مقام پر جلسہ منعقد کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل اپنی اور پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پورے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین