• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :سی ٹی ڈی نے 4دہشت گرد گرفتار کرلئے

کراچی :سی ٹی ڈی نے 4دہشت گرد گرفتار کرلئے

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے انتخابات میں سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کا ہدف رکھنے والے 4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق گرفتار 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم انصار الشریعہ، تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی سے ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ان دہشت گردوں کو افغانستان میں روپوش سروش صدیقی نے الیکشن کے موقع پر سیاسی قیادت کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا تھا ۔

ایس ایس پی کے مطابق دہشت گردوں نے انتخابات کے دوران تخریبی کاروائیاں کرنا تھی، وہ اس سے قبل وزیرستان میں ایف سی کی چوکیوں پر بھی حملہ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین