• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرز پوچھتے ہیں اسحاق ڈار وطن واپس کیوں نہیں آئے؟

ووٹرز پوچھتے ہیں اسحاق ڈار وطن واپس کیوں نہیں آئے؟

مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ووٹرز اسحاق ڈار سے متعلق سوالات کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے سوال کا جواب دیتےہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ حلقے کے ووٹر پوچھتے ہیںاسحاق ڈار کب آئیں گے؟کیسے آئیںگے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ووٹرز کو بتاتے ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو وہ کہتے ہیں ہم نے انہیں ٹی وی اسکرین پر چلتے پھرتے اور بھاگتے دیکھا ہے۔

طاہرہ اورنگزیب نے مزید کہا کہ ووٹر زکہتے ہیں کہ اچھا ہوتا کہ وہ بھی میاں صاحب کے ساتھ آجاتے ۔ ٹی وی کی اسکرین نے لوگوں کی معلومات اور سیاسی شعور میں اضافہ کردیا ہے۔

تازہ ترین