• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتشبازی کرنے پر شیخ رشید سمیت 23افراد کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(صباح نیوز) آتشبازی کرنے کے نتیجے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت8 افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ مقدمے میں دیگر15نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ این اے60 اور این اے62 کی یونین کونسل40 میں آتشبازی پر درج کیا گیا جبکہ پولیس افسر محمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات285 اور286 کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی، تاہم اس کے باوجود ملزمان نے تلواڑاں بازار میں آتشبازی کے مرتکب قرار پائے۔
تازہ ترین