• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان،قومی اسمبلی کے6حلقوں میں 61امیدوار میدان میں،19میں مقابلہ سخت

کوٹ سمابہ(احسن ندیم رامے) ضلع رحیم یار خان میں قومی اسمبلی کے6حلقوں میں 61امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے کانٹے کامقابلہ 19امید واروں کے درمیان متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے تمام نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے5تحریک لبیک نے 4اورایم ایم اے نے 3امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں، ضلع رحیم یار خان کا پہلا حلقہ این اے 175سے 9 امیدوار میدان میں لیکن اصل مقابلہ تحریک انصاف کے سید مبین احمد، پیپلز پارٹی کے خواجہ غلام رسول کوریجہ اور آزاد امیدوار سید حامد سعید کاظمی جبکہ این اے 176 سے 12امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں مسلم لیگ ن کے شیخ فیاض الدین، پیپلز پارٹی کے میجر (ر)سید تنویر حسین ، تحریک انصاف کے میاں غوث محمد اور آزاد امیدوار چوہدری محمد اظہر این اے177 بھی 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے لیکن مقابلہ پی پی پی کے مخدوم شہاب الدین، پی ٹی آئی کے مخدوم خسرو بختیار ، اور مسلم لیگ ن کے مخدوم معین الدین علی کے درمیان ہو گا ،پاکستان عوامی راج کے سربراہ جمشید احمد دشتی بھی یہاں سے امیدوارہیں۔این اے 178 سے ہمیشہ مخدوم احمد محمود کا نامزد کردہ امیدور ہی کامیاب ہوا ہے یہاں سے مخدوم احمد محمود کے بیٹے سید مصطفی محمود پی پی کی ٹکٹ پر جبکہ ر ئیس محبوب احمد پی ٹی آئی اور محمد طارق چوہان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں ۔این اے 179 سےبھی 12امیدوار میدان میں ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے میاں امتیاز احمد ، تحریک انصاف کے جاوید اقبال وڑائچ ، اور پیپلز پارٹی کے میاں عامر شہباز کے درمیان جبکہ این اے 180 سے بھی 12امیدوار میدان میں ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے محمد ارشد خان لغاری پی پی پی کے سید مرتضیٰ محمود اور پی ٹی آئی کے سردار رفیق حید ر لغاری کے مابین مقابلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین