ملتان میں گزشتہ روز شجاع آباد نہر میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، بچہ نہر کنارے کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے ڈوب گیا تھا۔
شجاع آباد کینال میں سکندری نالہ کے مقام پر گزشتہ روز 2 سالہ بچہ ڈوب گیا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو ٹیموں کو شام ہونے پر آپریشن روکنا پڑا، جس کے بعد آج دوسرے روز ریسکیو کے غوطہ خود ایک بار پھر سے بچے کی تلاش کر رہے ہیں ۔
دو سالہ بچہ نہر کنارے کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا تھا۔