امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا نامناسب ہے، عمران خان کو معذرت کرنی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سیلم صافی سے گفتگو میں سراج الحق نے عمران خان کی طرف سے ن لیگ کے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنے کو نامناسب قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک خود پیپلز پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں،انہیں بھی اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے ۔