• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے آگاہی کیلئے ایف بی آرٹیم کا بحریہ ٹائون راولپنڈی کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی آگاہی کے لیے ایف بی آر کےلارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد کے چیف کمشنر کی ہدایت پر کمشنر آئی آر ذوالفقار احمد کی سربراہی میں ٹیم نےبحریہ ٹائون راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ٹیم کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر محمد جواد، ڈپٹی کمشنر آئی آر خورشید اسلم ، اسسٹنٹ کمشنر آئی آر عدنان جبار اور آئی آر او اسماعیل الرحمن شامل تھے ۔ ایف بی آر کی ٹیم نے بحریہ ٹائو ن کے پراپرٹی ڈیلرز ، رئیل سٹیٹ ایڈوائزرز اور پراپرٹی سرمایہ کاروں کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق تفصیلات بتائیں ۔اس موقع پر بحریہ ٹائون کی انتظامیہ نے ایک سو سے زائد رہائشی اور کمرشل جائیداد کے سٹیک ہولڈرز کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا تاکہ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے فوائد سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔
تازہ ترین