• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب خیبر پختونخوا نےمحکمہ مال سےکیپٹن صفدر اور فیملی کی ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ املاک کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن صفدر ان کی اہلیہ مریم نواز بیٹے محمدجنید صفدر اوردوبیٹیوں مہرالنساء اور ماہ نور کے نام پر ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ طورپر خریدی جانے والی اور ممکنہ طورپر ایکوائرکی جانے والی املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں نیب کے پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ایک مراسلہ محکمہ مال کے حکام کوبھیجا ہے جس میں کہاگیاہے کہ نیب پشاور کی انکوائری ٹیم نیب آرڈننس 1999ء کے سیکشن 19کے تحت کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر سابق ایم این اے اوردیگر افراد کے خلاف مالی بدعنوانیوں وسائل سے زیادہ مالیت کے اثاثے بنانے سمیت کئی الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔
تازہ ترین