لاہور(نمائندہ جنگ)نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت 19جولائی کو ہو گی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے ، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔ عدالت اسےکالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کی سماعت کیلئے 19 جولائی تاریخ مقررکی ہے ، جسٹس علی اکبر قریشی19جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔