• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع گھوٹکی کی2قومی اور4صوبائی نشتوں پر کل63؍امیدوار میدان میں

ڈہرکی(محمدصادق بھٹی/نامہ نگار)ضلع گھوٹکی کی2قومی اور4صوبائی نشتوں پرمجموعی طور پر 63امیدو ارو ں میدان میں ہیں جن میں سے 19امیدوار قومی اسمبلی اور44امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر 25جولائی اپنی قسمت آزمائیں گے۔ان6 حلقوں میں مجموعی طور 706541 مرد و خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔این اے 204 پر پی پی کے سردار خالد احمد خان لوند،ایم ایم اے کے مولانا محمد یوسف مزاری،جی ڈی اے کی مقامی قیادت کے متفقہ آزاد امیدوار میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو سمیت کل10 امیدوار ہیں۔ این اے 205 پر پی پی کے احسان اللہ سندرانی اور ایم ایم اے کے عبدالقیوم ہالیجی اورجی ڈی اے کے متفقہ آزاد امیدوار سردار علی محمد خان مہر سمیت کل9 امیدوار ہیں۔پی ایس 18 پر پی پی کے جام مہتاب خان ڈہر ، ایم ایم اے کے محمد اجمل سولنگی،جی ڈی اے کے حمایت یافتہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار سردار شہر یا خان شر سمیت 9 امیدوار ہیں۔پی ایس 19 پر پی پی کے عبدا لباری پتافی، ایم ایم اے کے پروفیسر تشکیل احمد صدیقی، جی ڈی اے کے سردار علی گوہر خان مہر اور پی پی ہی سے تعلق رکھنے والے پی پی کی پالیسیوں سے ناراض آزاد امیدوار ہالار خان پتافی پی پی کی اس صوبائی سیٹ پر نامزد امیدوار عبدالباری پتافی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے امیدوار جام عبدالفتح سمیجو سمیت کل 15امیدوار ہیں۔ پی ایس 20 پر پی پی کے سردار علی نواز عرف راجہ خان مہر کے مقابلے میں انکے بڑے بھائی جی ڈی اے کے سردار علی گوہر خان مہر اور ایم ایم اے کے محمد اسحاق لغاری سمیت کل7 امیدوارہیں۔ پی ایس 21 پر پی پی کے سردار علی نوازمہر کے مقابلے میں ان کے سگے بھائی جی ڈی اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارعلی محمد مہر،ایم ایم اے کے جام سیف اللہ دھاریجو سمیت کل13 امیدوارمیدان میں ہیں۔

تازہ ترین