• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں‘‘

سپریم کورٹ نے این اے 149سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں، توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی امیدوار کی نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

’’ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں‘‘
رائے حسن نواز

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ رائےحسن نوازکے خلاف تو 5 رکنی بنچ نے صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق پہلے ہی واضح تاحیات نااہلی کا فیصلہ دیا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی ہے۔ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں، توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز پر واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جج فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں اور وکلاء پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔

تازہ ترین