• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بار کے وزیراعظم کے بچے باہر بیٹھے ارب پتی بن گئے،عمران

تین بار کے وزیراعظم کے بچے باہر بیٹھے ارب پتی بن گئے،عمران

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 3 بار کے وزیراعظم کے باہر بیٹھے بچے ارب پتی بن گئےہیں جبکہ وہ بچے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں۔

یہ بات عمران خان نے لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اورمزید کہا کہ جس پارٹی کے لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کیلئے نہیں لڑ سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ زرداری کی دولت اور جائیداد بیرون ملک ہے، نوازشریف نے بھی دولت باہر بھیجی اور اگر ہم اقتدار میں آئے تو جو بھی پالیسی بنائیں گے تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گےاور سیلز ٹیکس کم کریںگے۔

تازہ ترین