• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ گزین مری کو نظربند نہیں کیاگیا، ڈپٹی کمشنر کوہلو

نوابزادہ گزین مری کو نظربند نہیں کیاگیا، ڈپٹی کمشنر کوہلو

ڈپٹی کمشنر کوہلو آغانبیل اختر نے کہا ہے کہ نوابزادہ گزین مری کو کوہلو میں نظربند نہیں کیاگیا،انہیں سیکورٹی خدشات کی بناء پر کوہلو میں خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو آغانبیل اختر نے بتایا کہ نوابزادہ گزین مری کو کوہلومیں سیکورٹی خدشات لاحق تھے جس بناء پرانہیں خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنرکوہلوکےمطابق نوابزادہ گزین مری کو ایف سی کی فراہم کردہ سکیورٹی پر اعتراض تھااس لئے انہیں اب ایف سی کی جگہ پولیس اور لیویز کی سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

ڈی سی کوہلو کا یہ بھی کہناتھا کہ نوابزادہ گزین مری کو نہ ہی نظربند کیاگیااورنہ ہی ان کے کہیں آنےجانےاورملاقاتوں پرپابندی ہے۔

اس سےقبل نوابزدہ گزین مری کی سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایاتھا کہ انہیں کوہلو میں نظربند کردیاگیا جبکہ ان کےباہرنکلےاور ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین