• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپانی کارٹون سیریز ’ڈوریمون‘ کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں خاص طور پر بچے بیحد شوق سے اس کارٹون کو دیکھتے ہیں لیکن جناب یہاں تو بچے تو بچے بڑے بھی دیوانے نکلے۔

کارٹون کرداروں کے دیوانے میاں بیوی

یقین نہیں تو انڈونیشیا کے ان میاں بیوی کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے اپنے گھر کو '’ڈوریمون‘کے رنگ میں بدل ڈالا ہے۔

جی ہاں، انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی   Reghina Karwur نامی خاتون اور ا س کے شوہر نے اپنے کچن، بیڈ روم، ڈرائنگ روم سے لیکر گھر کے درو دیوار، فرنیچر تک کو ڈوریمون کی تھیم میں بدل ڈالا جبکہ گھر میں جگہ جگہ ڈوریمون کی تصاویر لگائی ہوئی ہیں اور صر ف یہی نہیں اپنی کار کو بھی ڈریمون کی تھیم ہر سجایا ہوا ہے۔

ڈوریمون کے دیوانے جوڑے کے گھر کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں اور دیکھنے والے بیحد پسند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین