کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سردار محمد گجر کی سربراہی میں نرسری لائن طفیل روڈ نیپیرلائن میں مقیم گجر برادری اور مکینوں کی طرف سے طاہر محمود خان کے لیے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا پی بی 28 سےطاہر محمود خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ طاہر محمود خان نے بحیثیت عوامی نمائندہ ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ اسلم کرد اختر قریشی قیصر محمود خان ودیگر موجود تھے ۔