ملتان (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی انتخابی ریلی کےراستے میں اسلحہ برآمد ہواہےجوان کے محافظوں نےپولیس کےحوالے کردیا۔ بتایاگیاہےکہ سابق وزیراعظم انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی کی صورت میں بلی والا میں جارہےتھے کہ سڑک کنارے اسلحہ گراہواملاجس پرسیدیوسف رضاگیلانی کے محافظوں نے اسلحہ قبضے میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا‘ خدشہ ظاہرکیاگیا تھاکہ مبینہ طورپرمشکوک شخص گیلانی پرحملےکیلئےاسلحہ لایا تھالیکن جلدی میں وہ گرگیاجبکہ پولیس نےبتایا ہےکہ خستہ حالت کا پسٹل ایلیٹ فورس کے جوان کو سڑک کنارے سے ملا‘پسٹل خالی اور اس میں گولی بھی نہیں تھی تاہم مزیدتحقیقات جاری ہے۔