• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہائوس میں ممکنہ منتقلی،لیڈ ی ڈاکٹرز اور نرسوں کی ڈیوٹیوں کیلئے فہرست کی تیاری

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی )مریم نواز کو ممکنہ طور پر سہالہ ریسٹ ہائوس میں منتقل کئے جانے کے پیش نظر ڈاکٹرز اور نرسز کی ڈیوٹیوں کیلئے فہرست کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ، دس لیڈی ڈاکٹرز اور تین نرسیں شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی ۔ ذرائع کے مطابق طبی عملہ کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ نے وزارت کیڈ کو مراسلہ لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مریم نواز کے لیے ڈاکٹرز اور نرسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سہالہ ریسٹ ہائوس میں طبی عملہ کا ڈیوٹی روسٹر ایک ہفتہ کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے،ایک ایمبولنس 24گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاوس میں موجود رہے گی۔  
تازہ ترین