• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نجی دورے پر اسکردو پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نجی دورے پر اسکردو پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار دو روزہ نجی دورے پر اسکردو پہنچ گئے، عوام نے مختلف مقامات پر چیف جسٹس کا پُرتپاک استقبال کیا۔

اسکردو شہر میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے چیف جسٹس کی گاڑی روک کر اُنھیں تحریری درخواستیں دیں اور مسائل سے آگاہ کیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سدپارہ ڈیم کا معائنہ کیا جہاں متاثرین سدپارہ ڈیم نے چیف جسٹس کو اپنی مشکلات بتائیں ۔

چیف جسٹس آج ضلع شگر اور گانچھے کا بھی دورہ کریں گے اور شگر میں جاری گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔

تازہ ترین