• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نےگلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کےکرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے لئے پی آئی اے کی نادرن ایریا کے لئے پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو دورہ گلگت ،سکردو اور دیگر علاقوں کے دوران لوگوں نے استقبال کے دوران بتایا کہ پی آئی اے نے ان غریب علاقوں کے مسافروں کے لئے یکطرفہ کرایہ 16500 اور دو طرفہ کرایہ 33 ہزار روپے کردیا ہے جو سراسر ظلم ہے ، یہاں سڑکیں انتہائی خراب ہیں اور بائے روڈ سفر کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔سفر کا واحد ذریعہ بائے ائر تھا۔پہلےکرایہ دوطرفہ پندرہ ہزار روپے اب پی آئی اے کرایوں میں پچاس فیصد اضافہ کردیا گیاہے ۔استقبالیہ ہجوم سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے یقین دلایا کہ وہ واپس جاکر اس کا نوٹس لیں گے اور پی آئی اے والوں سےاس کا جواب طلب کریں گے۔
تازہ ترین