• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال سے عوام پیپلز پارٹی کے غضب کا شکار ہیں،ارباب غلام رحیم

کوٹ غلام محمد (نامہ نگار) سندھ کے سابق وزیر اعلی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کوٹ غلام محمد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال سے عوام پیپلز پارٹی کے غضب کا شکار ہیں سندھ میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہوگئی سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ترقی صرف کرپشن میں ہوئی ہے سرکاری اسپتالوں میں ادویات میسر نہیں، صاف پانی میسر نہیں سڑکوں کی شکستہ حالی کے باعث حادثات میں اموات ہورہی ہیں لیکن پی پی کی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی بلکہ ان کی ساری توجہ کرپشن کی جانب رہی انہوں نے کہا کہ 25 جولائی دراصل پی پی کے لیے یوم حساب ہوگا۔ ارباب غلام رحیم نے میر منور علی تالپور اور ان کی اہلیہ فریال تالپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور گو زرداری گو زرداری کے نعرے بھی لگوائے۔ جلسے سے ان کے علاوہ سید علی نواز شاہ، سید شجاع محمد شاہ، فیصل کاچھیلو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین