• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی بہادر قاضی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، انڈور کے علاوہ ٹی بی کلینک، بچہ وارڈ، ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک ، سی ٹی سکین، لیبارٹری کا معائنہ کیا۔ علی بہادر قاضی نے شعبہ ایمرجنسی اور وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ان کی خیریت معلوم کی۔ اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال کی جانب سے طبی سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی پر اظہار اطمینان کیا۔قبل ازیں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر نے سیکرٹری صحت علی بہادر قاضی کو ہسپتال کی ورکنگ اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے بریفنگ دی۔
تازہ ترین