حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ اور پی ایس 64 کے امیدوار اشرف نوناری نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں سندھ بھر سے زرداری لیگ کے امیدواروں کو شکست نصیب ہوگی کیوں کہ پیپلز پارٹی نے اپنے حکومتی دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا، سندھ کے عوام اب بھٹو اور شہیدوں کے دلفریب نعروں پر اپنا ووٹ نہیں بلکہ کارکردگی اور سندھ پرستی کہ بنیاد پر اپنا ووٹ قوم پرست امیدواروں کو دینگے، گوٹھ عدل نوناری، بہار کالونی، نئی کالونی و دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے حلقہ پی ایس 64 سمیت سندھ بھر میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرایا، الیکشن قریب آتے ہی اور اپنی شکست دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کہ امیدواروں نے ووٹ دو، کام لو کی بنیاد پر گوٹھوں اور شہروں میں کام کرانا شروع کردیا ہے، پی ایس 64 میں پیپلز پارٹی کے امیدوارکی جانب سے گوٹھ جان محمد رند‘ گوٹھ جام خان شورو، گوٹھ کاکا میر جت و دیگر شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں، گلیوں اور نالیوں کا کام کرایا جارہا ہے۔