• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریت کا مطلب رہائی نہیں، شاہ محمود کی پارٹی قیادت سنبھالنے کی بات کرنا قبل از وقت ہے، سلمان اکرم، عمران کے بیٹوں کی ٹرمپ ایلچی سے ملاقات

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے، شاہ محمودپر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں، منصوبہ ساز ملک، عدلیہ اور نظام کے ساتھ جو کر رہے ہیں وہ ہمارے سامنے ہے، نظام انصاف، انصاف کا نظام نہیں رہا بلکہ اسے حملوں کا نظام بنادیا گیا،دوسری جانب عمران خان کے بیٹوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد رچرڈ گرینل نے ’ایکس‘ لکھا کہ انہوں نے سلیمان اور قاسم کو حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید