امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کریں گے، اگر وہ امریکا میں کاروبار کھولنے پر راضی ہوتے ہیں تو ہم ان کا ٹیرف کم کر دیں گے۔
واشنگٹن میں اے آئی سمٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کررہے ہیں۔ چین کے ساتھ بھی ڈیل کرنے والے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے اے آئی ریس شروع کی اور امریکا ہی جیتے گا، امریکا اے آئی میں بھی چین کو شکست دے رہا ہے۔