• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوگیا، امریکا

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم نے جاپان کے ساتھ ایک بہت بڑا معاہدہ مکمل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ ہوا معاہدہ شاید اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، معاہدے کے تحت جاپان امریکا میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کی سرمایہ کاری کا 90 فیصد فائدہ امریکا حاصل کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید