کراچی (اسٹاف رپورٹر)عابد مشتاق نے شعیب حیات کو شکست دیکر قومی ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کراچی جیم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عابد مشتاق نے شعیب حیات کو باسانی 6-1 اور 6-2 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سارہ منصور نے اشمال خان کو، سیدہ ارج بتول نے ورشہ خان کو زیر کیا جبکہ روحہ عاصم کو رخسار مرزا کے خلاف واک اوور مل گیا۔ انڈر 18 کے کوارٹر فائنل میں ایم شعیب نے معصومہ چوہدری کو ہرایا۔