• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف فراہم کیا جائے،پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے پنشنرز کی چیف جسٹس سے اپیل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمرشل بینکس وپنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے پنشنروں کی تنظیم کے رہنما 82سالہ بشیر احمد لودھی نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ ہمیں بھی انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہی کی دلچسپی اور از خود نوٹس لئے جانے کے نتیجے میں رواں برس تیرہ فروری کو پنشنرز کے حقوق کو قانونی اور آئینی درجہ دیا گیا لیکن ہم پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے پنشنرز جو اس کیس میں پیش پیش رہے انہیں محروم رکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ 9برسوں سے ہماری پنشنوں میں سالانہ بجٹوں میں ہونے والے اضافہ جات روکے جانے کی وجہ سے ہمارے حالات قابل رحم ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ہم لوگ وکیل کے اخراجات کی سکت بھی نہیں رکھتے ۔انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی وہ ہمیں بھی انصاف فراہم کریں۔
تازہ ترین