راولپنڈی ( جنگ نیوز) راولپنڈی میں مقیم کشمیریوںنے الیکشن میںمسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔راجہ محمد نشاط خان کی زیرصدارت کشمیر کمیٹی کے اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ مشکل وقت میںپارٹی قائدین کو اکیلا نہیںچھوڑا جائیگا اورمسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے ہر طرح کی مدد وحمایت کی جائیگی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک ابرار،ملک افتخار ،چوہدری اسامہ تنویر کی بھرپور الیکشن مہم چلائی جائیگی۔اجلاس میںراجہ صابر خان ،راجہ شاہد خان ودیگر زعما ء نےشرکت کی ۔