چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس پاکستان کل (اتوار) کراچی میں عدالت لگائیں گے اور کراچی میں مصروف دن گزاریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اتوار کی صبح سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی تھری) کا افتتاح کریں گے چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ اتوار کو اہم مقدمات کی بھی سماعت کرے گا۔
منچھر جھیل ماحولیاتی آلودگی اور واٹر کمیشن سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ہیں ، چیف جسٹس پارکوں پر قبضے ،سندھ پولیس کریشن کیس اور لوڈ شیڈنگ کیسز کی بھی سماعت کریں گے۔
لارجر بینچ نانگا پربت از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت کرے گا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے، سیکرٹری ایوی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ مئیر کراچی، چیف سیکریٹری ، ایڈووکیٹ جنرل سندھاور اٹارنی جنرل پاکستان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔