• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کواشتہاری قراردینےکی خبرجھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان

زرداری کواشتہاری قراردینےکی خبرجھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان

آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فرید پراچہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی جانب سے آصف زرداری کو اشتہاری قرار دینےکی خبر جھوٹ پرمبنی ہے، ایسے بیان آصف زرداری کو سیاسی طور پرنقصان پہنچانےکی سازش ہے۔

اپنے بیان میں عامر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں آصف زرداری کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں، ایف آئی اے کےڈی جی بشیر میمن پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت کے دشمن ہیں، ان کا بھائی جی ڈی اے کی جانب سے سندھ میں انتخابات لڑ رہا ہے۔

عامر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ بشیر میمن چاہتے ہیں کہ وہ ان انتخابات میں اپنےبھائی کوفائدہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی نے کئی مرتبہ مطالبہ کیا کہ بشیر میمن کو ہٹایا جائے،آصف زرداری نےنجف مرزا کےخلاف بھی ایک مقدمہ دائر کیاہواہے۔

تازہ ترین