چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس ثاقب نثار نے ماڑی پور میں گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا اورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
واٹر کمیشن کی ہدایت پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جو یومیہ ساڑھے سات کروڑ گیلن گندے پانی کو صاف کرے گا ۔
تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گلگت بلتستان والے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اعلان پر بہت خوش ہیں،
گلگت بلتستان والوں کو شناخت چاہیے،جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے اپنے اہداف کو اچھے انداز میں حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا یا ذاتی مفاد نہیں،سپریم کورٹ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام کو ان کے حقوق حاصل ہوں۔