• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شوکت عزیز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

جسٹس شوکت عزیز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے بیان پر تحقیقات کےلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھ دیا ہے ۔

جسٹس شوکت عزیز نے خط میں تقریر کے حقائق کی تصدیق کے لئے پی سی او حلف نہ اٹھانے والے ججز کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل اپنی تقریر میں خوف کے بغیر موجودہ صورت حال پر حقائق بیان کیے ، جن حقائق کی نشاندہی کی کچھ لوگوں کو اچھے نہیں لگے۔

جسٹس شوکت عزیز نے یہ بھی کہا کہ حقائق کی بات میں نے اپنی گزشتہ روز کی تقریر میں کی ہے، ان کی تصدیق کے لیے پی سی او حلف نہ اٹھانے والے جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ریٹائرڈ یا حاضر سروس جج پر مشتمل کمیشن بنا کر اس کی تمام کارروائی وکلا، میڈیا اور سول سوسائٹی کے سامنے چلائی جائے ۔

تازہ ترین