برمنگھم( ابرارمغل) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما چوہدری عثمان مصطفیٰ سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ کی ساری نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، گوجرانوالہ کی نشست پی پی 59 پر ڈاکٹر سہیل ظفر ، پی پی 60 پر چوہدری ظفر اللہ چیمہ، پی پی 61پر چوہدری احسان اللہ ورک اور قومی اسمبلی کی نشست NA83پر رانا نذیر احمد منتخب ہوکر ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ان پر جو اعتماد اور بھروسہ تھا وہ درست تھا۔ چوہدری عثمان مصطفی نے کہا کہ ڈاکٹر سہیل چیمہ علاقے کی پڑھی لکھی اور قد آور شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے میں مثبت سیاست کے فروغ کو تقویت دی ہے ۔اپنی قابلیت اور مقبولیت کے پیش نظر ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ اور ان کے دیگر امیدوار ساتھی بھاری اکثریت سے اپنی نشستیں جیت کر پی ٹی آئی کو تحفہ دیں گے۔