ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز ، صدر ٹریڈرز ونگ جعفر علی شاہ ، خالد محمود قریشی ،اشفاق انصاری ، رانا محمد ارشاد، ڈاکٹر غلام شبیر، چوہدری عثمان اسلم ، چوہدری اقبال ، یونس انصاری ، محسن ریاض ، سلیم بھٹی،مدثر علی، فیصل قریشی ، خواجہ عارف، ملک یٰن، شاہد عمران ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے 90 فیصد سے زائد تاجر مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، وقت کے ساتھ تاجروں کی ن لیگ میں شمولیت بڑھتی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن احتساب عدالتیں اور دیگر ادارے اپنی حیثیت کو مشکوک سے مشکوک تر بنا رہے ہیں تاجر رہنمائوں نے کہا کہ اگر یہی صورت حال جاری رہی اور انصاف کے علمبردار اداروں نے فریق کی حیثیت سے اپنا تاثر ختم یا زائل نہ کیا توملک میں بے چینی افراطفری اور سیاسی طور پر ماحول شدید خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔