• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات،خواتین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا کہ عام انتخابات میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، الیکشن کمیشن ایسے تمام افراد کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 9کے تحت کارروائی کریگا جو خواتین کو ووٹ ڈالنے سے بے جا روکیں گے،ان تمام افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے تین سال قید کی سزا یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں خواتین کے الیکشن میں حصہ لینے کو یقینی بناتے ہوئے پولنگ والے دن زیادہ سے زیادہ خواتین کو پولنگ اسٹیشن پر لانے کیلئے اقدامات کریں، متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔

تازہ ترین