• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،پی کے50میں آزاد،پی پی اور پی ٹی آئی کے امیدوار بھر پورتیار

مردان( نمائندہ جنگ)مردان کے صوبائی حلقہ پی کے 50میں 10امیدوار وں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، مقابلے کی دوڑ میں آزاد امیدوار اعظم خان کی برتری نمایاں ، پی پی دوسرے اورپی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہوگی ،ایم ایم اے اورمسلم لیگ کے امیدوار وں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وفاقی وزیر نواب زادہ خواجہ محمد خان ہوتی ، تحریک انصاف کے امیدوار سابق وزیرتعلیم محمد عاطف خان ، تاج الامین جبل ( ایم ایم اے ) محمد ہارون خان (ا ے این پی ) انجینئر یوسف زمان (قومی وطن پارٹی ) اعظم خان (آزاد) سید راحت علی شاہ (آزاد) اور ملک حیات محمد (آزاد) شامل ہیں ایک سروے کے مطابق آزاد امیدوار اعظم خان جن کا انتخابی نشان پنکھا ہے کی پوزیشن مستحکم ہے‘اعظم خان اس حلقے سے مسلسل انتخابات لڑرہے ہیں اورہردفعہ چند سو ووٹوں سے رن اپ رہتے ہیں‘ ان کے بڑے بھائی سینیٹر حاجی دلاورخان کا بھی اس حلقے کے لئے کافی خدمات اوراثرورسوخ موجود ہیں اورہ وہ بھی ان کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلارہے ہیں دوسری طرف پیپلزپارٹی کے امیدوار خواجہ محمد خان ابتدائی دنوں کی مشکلات سے نکل چکے ہیں تاہم ابھی بھی انہیں مزید محنت درکارہوگی سابق صوبائی وزیر محمد عاطف خان کوٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارٹی کارکنوں کی مخالفت کے باعث شدید مشکلات درپیش ہیں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا تاج الامین جبل اور اے این پی کے امیدوار ہارون خان سمیت دیگر امیدوار بہت پیچھے ہیں چونکہ انتخابات میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں اس لئے اب ان امیدوار وں کو کسی معجزے کا انتظار کرناہوگا۔

تازہ ترین