• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم کو قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا

نواز شریف اور مریم کو قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے 9 دن گزر گئے، جیل انتظامیہ نے دونوں مجرمان کو قیدی نمبر جاری کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو قیدی نمبر 1421 اور مریم نواز کو قیدی نمبر 1422 الاٹ ہوا ہے لیکن دونوں کو تاحال مشقت نہیں سونپی گئی۔

تازہ ترین