• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم اے کو سپورٹ کرنا جہادہے،سراج الحق

بٹ خیلہ( نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ عوام 25جولائی کوووٹ کی طاقت کے ذریعے ظلم کاخاتمہ کرکے پاکستان کومحفوظ کریں۔ 25جولائی کاسورج اسلامی انقلاب کے ساتھ طلوع ہوگا۔ پاکستان پر 70سالوں سے تعینات لوگوں نے پاکستان کے نظرئیے سے غداری کرکے پاکستان کی شناخت ختم کردی ہے کیونکہ ان لوگوں کی تربیت امریکہ اوربرطانیہ میں ہوچکی ہے اور غیر ملکی این جی اوز ان لوگوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزظفرپارک بٹ خیلہ میں متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ2018کاالیکشن عام الیکشن نہیں بلکہ نظریات کاالیکشن ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے قافلے میں شامل ہونااوران کوسپورٹ کرنا جہاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرملک میں متحدہ مجلس عمل کی حکمرانی آئی توچیف جسٹس کے ہاتھوں میں انگریزی کتاب کی بجائے قران پاک ہوگااورتمام فیصلے قران وسنت کے مطابق ہونگے ۔

تازہ ترین