• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے لگوا دیے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )ضلع راولپنڈی میں220حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔ایڈیشنل کمشنر جنرل راولپنڈی سارہ حیات نے بتایا کہ این اے 57میں29،این اے 58میں32،این اے59میں23،این اے60میں 49،این اے61میں41،این اے62میں19اور این اے 63میں27پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ہر حساس پولنگ اسیشن میں چھ کیمرےلگائے گے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے سدباب کیلئے یو پی ایس اور جنریٹرز بھی ان پولنگ اسیشنز پر پہنچا دئیے گئے ہیں جہاں بجلی کا انتظام نہیں تھا۔وہاں عارضی انتظام کردیا گیا ہے۔راولپنڈی کو کیمروں کی تنصیب کی مد میں تین کروڑ60لاکھ روپے کے فنڈز ملنے ہیں۔جبکہ پنجاب بھر کے36اضلاع میں کیمروں کی تنصیب پر 257 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری کیے گئے تھے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ راولپنڈی کے تقریبا 30تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں کیمرے نصب نہیں جبکہ 35کے قریب سرکاری و پرائیویٹ سکول جہاں پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے وہاں بجلی کی سہولت نہیں تھی۔
تازہ ترین