کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)الیکشن 2018کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے 641 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 74 کو انتہائی اور 438 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے شہر کو 10 سیکٹرز 23 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے چھ ہزار سے زائد نفری تعینات کی جائے گی یہ بات ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر شہر کو 10 سیکٹرز 23 سب سیکٹرز اور 50 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 641 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئےجن میں سے 19 پولیس تھانوں کی حدود میں 438 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہےانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں 33 کیچی بیگ 15 صدر10 انڈسٹریل ایریا9 بروری4 سول لائن اور 1 جناح ٹاون تھانے کی حدود میں قائم کئے گئے ہیں جس کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور عملدرآمد بھی شروع کر دیا ہے جس کے تحت 26سو اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کر دیا گیا ہے جو الیکشن تک وہاں تعینات رہیں گئے جبکہ کل چھ ہزار سے زائدکی نفری ہو گی 5 ایس ایس پیز 20 ایس پیز36 ڈی ایس پیز اور 395 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرزدو سوسے زائد لیڈیز کانسٹیبلز بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہونگے انہوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں پاک فوج اور ایف سی کے ہمراہ اے ٹی ایف بھی تعینات رہے گی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 2 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی شہر کے مختلف مقامات پر الرٹ رہے گی پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں گشت بھی ہو گا چارگز کے فاصلے تک پارکنگ پر پابندی ہوگی کسی کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائے گئے۔