راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی عدم منصوبہ بندی کی وجہ سے پیرکو مری روڈ اورملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام رہی۔لیاقت باغ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے حوالے سے پولیس نے پیرکی سہ پہرچاربجے کے قریب لیاقت روڈپرکنٹینرلگاکرلیاقت باغ چوک میں مری روڈسے لیاقت روڈآنے والی اور لیاقت روڈسے مری روڈکی جانب جانے والی ٹریفک بندکردی جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑاجب کہ تاج کمپنی کے قریب بھی ٹریفک روک دی گئی جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیااورمری روڈ، کالج روڈ،اقبال روڈ،بوہڑبازار،راجہ بازارسٹی صدرروڈپرٹریفک کارش بڑھ گیااورٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی جب کہ لیاقت باغ چوک سے مری روڈ،اقبال روڈ،راجہ بازار،سٹی صدرروڈاوردیگرملحقہ سڑکوں پراس دوران ٹریفک پولیس کاکوئی اہل کاردکھائی نہیں دیاادھر نمازمغرب کے بعد راول روڈسے ٹیپوروڈکی جانب آنے والی ٹریفک کوبھی کچھ دیرکے لئے روک دیاگیااورگاڑیوں کارخ ائرپورٹ کی جانب کردیاگیاجس سے متبادل روڈکے طورپرراول روڈکواستعمال کرنے والے افرادبھی ٹریفک میں پھنس گئے۔ٹریفک کی بدنظمی کی وجہ سے عوام کوشدیددقت کاسامناکرناپڑا جب کہ جلسہ کے بارے رات مغرب کے بعد کااعلان کیاگیاتھاجب کہ پولیس نے ٹریفک پیرکی دوپہرسے ہی بندکردی ۔عوامی حلقوں کاکہناہے سٹی ٹریفک پولیس کی عدم منصوبہ بندی کے باعث ٹریفک کانظام بری طرح متاثرہورہاہے۔لیکن اصلاح احوالکے لئے ذمہ دارافسران کوئی اقدام اٹھانے کوتیار نہیں ہیں۔ادھریہ امرقابل ذکرہے کہٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051-9272616 پر شہریوں کی فوری مدد اور رہنمائی کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن بعض گاڑیوں والوں نے بتایاکہ مذکورہ نمبرپرانہیں کبھی کوئی ریسپانس نہیں ملاپہلی بات تویہ ہے کہ ہیلپ لائن کادیاگیانمبرکوئی اٹینڈنہیں کرتااوراگرکوئی اہل کارغلطی سے کبھی نمبراٹینڈکرلے تواس کے پاس کسی کی مددکرنے کے لئے کوئی معلومات نہیں ہوتی۔