• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر پارکر،پیر نور محمد جیلانی اور شاہ محمود قریشی میں سخت مقابلہ،دونوں پیروں کے مرید امتحان میں

اسلام کوٹ(عبدالغنی بجیر/نامہ نگار ) تھرپار کے این اے 221پر دو پیروں میں سنسنی خیز مقابلہ متوقع ۔پیر نور محمد شاہ جیلانی کاپلڑا بھاری نظر آنے لگا۔دونوں پیروں کے مرید سخت امتحان سے گزریں گے۔تفصیلات کے مطابق تھر پارکر کی تحصیلوں چھاچھرو ڈاہلی اور نگرپارکر پر مشتمل قومی حلقے 221پر دو پیروں میں سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔پی پی امیدوار پیر نورمحمدشاہ جیلانی اور پی ٹی آئی، جی ڈی ای اتحاد کے امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی میں مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔پیر جیلانی کو پیپلز پارٹی سمیت مریدوں کی حمایت حاصل ہے وہاں شاہ محمود قریشی بھی جی ڈی اے کی سپورٹ کے ساتھ مریدوں کی حمایت کے لئے سیاسی جوڑ توڑ کر رہے ہیں۔مذکورہ حلقہ صحرائی راستوں پر مشتمل ہے جہاں پر دوردراز دیہات میں جاری انتخابی سرگرمیاں بھی رات دیر تک ختم ہونے کو تھیں۔دونوں امیدواران کا تعلق پیرانی گدیوں سے ہونے اور مریدوں کی بڑی تعداد ہونے کے باعث متعدد پولنگز پر سخت مقابلہ ہو گا تاہم گذشتہ مرتبہ بھی دنوں امیدوار مد مقابل تھے جن میں پیر نورمحمد شاہ کامیاب ہوئے تھے اوراس مرتبہ بھی نورمحمد شاہ کا پلڑا بھاری لگ رہا ہے کیونکہ اس مرتبہ انہیں سمیجابرادری سمیت گذشتہ دو برس میں پی پی میں نئی شمولیت کرنے والی شخصیات کی واضح حمایت حاصل ہےتاہم شاہ محمود قریشی خود حلقے میں موجود نہ ہونے کے باعث مرید انتخابی عمل میں کوششوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین