• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونگی،جسٹس ثاقب نثار

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس طاہرہ صفدر ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونگی، موجودہ چیف جسٹس بلوچستان اگست کے اختتام پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس پا کستا ن نے یہ اعلان لاہور ہائیکورٹ کی سابق سینئر ترین جج جسٹس فخرالنسا کھو کھر کی سوانح عمری کی رونمائی کی تقریب میں کیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نے کیا کہ جسٹس فخرالنسا کھوکھر کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نہ بنانا انکے ساتھ انصافی تھی اور یہ ناانصافی ایک خاتون کے ساتھ ہوئی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ اس ناانصافی کے تدارک بلوچستان کی خاتون جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ملک کے کسی بھی ہائیکورٹ کی پہلی چیف جسٹس ہونگی۔ چیف جسٹس پاکستان کے مطابق جسٹس طاہرہ صفدر ستمبر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے. جسٹس طاہرہ صفدر کا یہ بھی اعزاز ہے کہ وہ بلوچستان کی پہلی سول جج تھیں اور 1982 میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا. جسٹس طاہرہ صفدر 2009 میں بلوچستان ہائیکورٹ کی جج مقرر ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ جسٹس فخرالنسا کھوکھر سابق فوجی صدر کے دور میں استحقاق ہونے کے باوجود انہیں لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نہیں بنایا گیا۔
تازہ ترین