• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا لاہور کے 22 مقامات پر قبضے کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا لاہور کے 22 مقامات پر قبضے کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے 22مقامات پر قبضے کا ازخود نوٹس لے لیا، اس ضمن میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے ایل ڈی اے کی اراضی پر 22 قابضین کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قبضہ واگزار کرانے کے لیے آپریشن کیا تو قابضین نے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

تازہ ترین