• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کی سزا کے بعد این اے 127 کا انتخاب رکوانے کیلئے درخواست دائر

لاہور (نمائندہ جنگ) مریم نواز کی سزا کے بعد ان کے انتخابی حلقہ این اے 127 کا انتخاب رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں حنیف عباسی کی سزا کے بعد ان کے انتخابی حلقے میں انتخابات مؤخر کئے جانے کے فیصلے کو جواز بنایا گیا ہے۔ این اے 127 کے ووٹر عمران بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حنیف عباسی کو سزا کے بعد حلقہ این اے 60 کا الیکشن ملتوی کر دیا ہے لیکن مریم نواز اور ان کے شوہر کے انتخابی حلقوں میں ایسا نہیں کیا گیا۔ درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ آئین کے تحت تمام شہری برابر ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے ساتھ امتیازی سلوک برتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این اے 60 کی طرح این اے 127 میں بھی انتخابات کو مؤخر کیا جائے۔
تازہ ترین