• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان سمیت کئی شہروں میں بارش ہو گی

لاہور (نمائندہ جنگ، آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آج الیکشن کے روز لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز، لاہور اور اس کے گردونواح میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے آج تیز بارش کی پیشگوئی کے بعد پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے بلدیاتی عملے کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی و مقامی سطح کے بلدیاتی اداروں کے عملے کو متحرک رکھنےکے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے حوالے سے تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز انتظامات مکمل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج پنجاب میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان، خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان جبکہ بلوچستان کے علاقوں ژوب اور قلات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین