• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمبڑیال میں صحافی قتل کے ملزم گرفتار نہ ہونے چیف جسٹس برہم، مرکزی ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے ایک ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنیکا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان نے سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ قتل میں ملزم کے گرفتار نہ ہونے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے ایک ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے صحافی کے قتل پر از خود نوٹس کی سماعت کی،ڈی پی او سیالکوٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ شریک ملزم ثاقب کی گرفتاری کے لیے ٹیم دبئی بھجوا دی ہے، ملزم ثاقب نے مرکزی ملزم عمران کو پناہ دے رکھی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ شریک ملزم کو بعد میں اور اصل ملزم کو پہلے گرفتار کریں ۔
تازہ ترین