مخدوم رشید(شاہد حسین شاہ )این اے 158کو ملتان کا سب سے اہم حلقہ تصور کیا جارہا ہے ، اس حلقے میں وہ اہم شخصیات جو ہر الیکشن میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے تھے ، دیرینہ دوستیاں تھیں، اس مرتبہ مد مقابل ہیں ،پیپلز پارٹی کی جانب سے سیدیوسف رضاگیلانی ، مسلم لیگ ن کے سید جاوید علی شاہ ، تحریک انصاف کی جانب سے ابراہیم خان میدان میں ہیں ، سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی جنہوں نے اس حلقہ سے نواز شریف کے حکم کی تعمیل کرتے ہو ئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، اب پارٹی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے سید جاوید علی شاہ کی حمایت میں کھڑے ہیں ، انتخابی مہم عروج پر ہے ، تمام امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ جاری ہے ، یہ حلقہ تمام لو گوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ،خوشی غمی کی تقریبات کی رونقیں بڑھ گئی ہیں ،، جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آرہے ہیں ، انتخابی مہم میں بھی تیزی آرہی ہے، سیاست دانوں سے بھی سیاست ہورہی ہے ، ہر جماعت کے جلسوں میں ایک جیسے چہرے ہی دیکھنے کو ملتے ہیں ، نہیں معلوم کون کس کے ساتھ کھڑا ہے ، ان حالات نے امیدواروں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، 30فی صد نوجوان وہ بھی ہیں جو ابھی شناختی کارڈ سے بھی محروم ہیں،حالات فیصلہ کن مرحلہ کی جانب گامزن ہیں۔